وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا

Jun 27, 2022 | 13:24:PM

  (24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا منصوبہ رواں سال فعال کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے  پراجیکٹ کو مکمل اور فنکشنل کرنے کے نظرثانی شدہ پلان کی منظوری دیدی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ سابق حکومت نے ساڑھے تین برس ضائع کئے جس سے پراجیکٹ کی لاگت میں 3ارب روپے کا اضافہ ہوا، سابق حکمرانوں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرکے قومی وسائل سے کھلواڑ کیا۔ نااہلی کے باعث نہ صرف منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوا بلکہ قومی وسائل کو نقصان پہنچا۔ منصوبے کی تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا، عوامی اہمیت کے اس منصوبے پر دن رات کام کرنا ہو گا،لیبز کے لئے ضروری مشیزی اور آلات کی خریداری کے کام میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے،ہیومن ریسورس کی بھرتی کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے۔

وزیراعلی پنجاب نے بھرتی کے لئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے اور عمارت کے اطراف درخت اور پودے لگانے کی بھی ہدایت کی، منصوبے کو اکتوبر تک فعال کرنے کے لئے پوری کوشش کی جائے۔ ہر 15 روز بعد میں خود پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستیں، لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

مزیدخبریں