بڑی عید پر بڑا خطرہ۔کورونا کے بعد لمپی وائرس کی انٹری

Jun 27, 2022 | 13:27:PM
بڑی عید پر بڑا خطرہ۔کورونا کے بعد لمپی وائرس کی انٹری
کیپشن: عید پر لمپی وائرس کا خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں لمپی وائرس کے کیسز کا اضافہ،لمپی وائرس سے متاثرہ جانوروں کی تعداد 53 ہزار 556 ہو گئی ہے۔

محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق سندھ میں لمپی وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لمپی وائرس سے متاثرہ جانوروں کی تعداد 53 ہزار 556 ہو گئی ہے۔

محکمہ لائیو سٹاک کا کہنا ہے کہ حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں لمبپی وائرس سے متاثرہ571 مویشی ہلاک ہو گئے ہیں۔کراچی میں لمپی وائرس کیسز 20 ہزار 972 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گرمی میں اضافہ۔ بارشیں کب ہونگی? محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق صوبے بھر میں 29لاکھ سے زائد جانوروں کو ویکسن لگائی گئی ہے۔