فرحان سعید نےعروہ سے علیحدگی کے معاملے پرخاموشی توڑ دی

Jun 27, 2022 | 14:15:PM

(ویب ڈیسک )فرحان سعید اورعروہ حسین کےدرمیان علیحدگی کی افواہیں طویل عرصےسے زیر گردش ہیں تاہم اس جوڑے نے کبھی بھی عوامی سطح پراس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں فرحان نے  ایک  انٹرویومیں اپنے اورعروہ کے تعلقات سے متعلق بات کی۔انہوں نے سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی تمام افواہوں کی تردید کر دیں اور کہا کہ 

، “نہیں، ہم ٹھیک ہیں‘‘۔فرحان سعید کے مطابق ، “عروہ اورمیں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنی زندگی کوپبلک نہیں کریں گے۔ عوام کے پاس ہرچیز کے بارے میں کہنے کے لیے بہت کچھ ہے اور ان کے کچھ تبصرے تکلیف دہ ہوسکتے ہیں۔ ہم اپنی نجی زندگی کو اپنے تک رکھنا چاہتے ہیں”۔

اس جوڑی کی علیحدگی کی خبریں نومبر2021 میں سامنے آئی تھیں لیکن عروہ یا فرحان کی جانب سے ایسی اطلاعات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی، مختلف انٹرٹینمنٹ سائٹس اور ٹی وی چینلزیہ خبریں ذرائع کے حوالے سے چلا رہے تھے۔ کئی ایک نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ دونوں کی طلاق کا کیس لاہورکی مقامی عدالت میں زیرسماعت ہے۔

بعد ازاں اداکارہ کے والد مخدوم چوہدری نے عروہ اورفرحان سعید کے مابین علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی تمام خبریں بےبنیاد ہیں۔تاہم اس کے بعد بھی عروہ اور فرحان کی جانب سے ایسی کسی خبرکی تصدیق یا تردید سامنے آئی نہ ہی دونوں کو ایک ساتھ دیکھاگیا۔

کچھ عرصہ قبل یہ جوڑی اداکارہ زارا نورعباس کی سالگرہ میں دیکھی گئی جس کے بعد کئی انٹرٹینمنٹ سائٹس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ عروہ اور فرحان نے پھرسے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس جوڑی کا نکاح 16 دسمبر 2016 کو لاہورکی بادشاہی مسجد میں ہواتھا۔

فرحان نے شادی سے تقریبا ایک ماہ قبل 22 نومبر 2016 میں عروہ حسین کو کو پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کے سامنے رومانوی اندازمیں شادی کی پیشکش کرتے ہوئے گھٹنوں کے بل جھک کر ہیرے کی انگوٹھی پہنائی تھی جس کی تصاویرخوب وائرل ہوئیں اور شادی تک دونوں خبروں میں نمایاں رہے۔

مزیدخبریں