اسلام آبادمیں جلسہ، پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے اسلام آباد جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ سےاجازت مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے انتظامیہ سے 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مانگی ، پی ٹی آئی کے رہنما علی نواز اعوان اور فیصل جاوید نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی۔
درخواست میں کہا گیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے لہٰذا جلسے کے لیے انتظامیہ سیکیورٹی فراہم کرے،درخواست میں جلسہ گاہ میں انتظامات کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وطن واپسی کے بعد بڑا عہدہ،اسحاق ڈار کو گرین سگنل مل گیا