(ویب ڈیسک ) نیویارک کی رہائشی 107 سالہ امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ سنگل رہنا اور کبھی شادی نہ کرنا لمبی عمر پانے کی کلید ہے. کچھ لوگ تبلیغ کرتے ہیں کہ روزانہ ورزش اور صحت بخش غذائیں اچھی صحت اور لمبی عمر پانے کی کنجی ہیں، لیکن حال ہی میں ایک 107 سالہ خاتون لوئیس نے اس بارے میں کچھ سنجیدہ باتیں بتائی ہیں کہ وہ اپنی متاثر کن 107 سال کی عمر کو کیسے پہنچیں؟
تفصیلات کے مطابق نیویارک کے علاقے برونکس کی رہائشی لوئیس سگنر نے گزشتہ ہفتے برونکس کے جاسا بارٹوسینئر سینٹر میں اپنی 107 ویں سالگرہ منائی، اور اس اہم راز سے پردہ اٹھایا کہ تنہا زندگی گزارنا اور شادی نہ کرنا طویل العمری کے راز ہیں. اس موقع پر لیوس نے مختلف میڈیا اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے مشورے کا اعادہ کیا کہ طویل عمر پانے کا راز شادی نہ کرنا ہے.
سنگل رہنے اور شادی شدہ نہ کرنے کے علاوہ، لوئیس نے لمبی عمر کے لیے رقص (اور کبھی کبھار ریڈ وائن کا گلاس) پینا بھی قرار دیا. لوئیس کا مزید کہنا تھا کہ اچھا "کھانا اور ورزش بھی ضروری ہے. اس کے علاوہ رات گیارہ بجے تک سو جانا صحت کے لیے بہت مفید ہے. "اس حوالے سے مختلف لوگ مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں. کچھ کا اندازہ ہے کہ اچھے جینز نے بھی لوئیس کی صحت میں اہم کردار ادا کیا ہے.
ایک سوال کے جواب میں لوئیس کا کہنا تھا کہ میری بہن اکثر مجھے کہتی ہے کہ 'کاش میں نے کبھی شادی نہ کی ہوتی' . لوئیس چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں جو 107 سال کی ہیں. اور اس کا سب سے چھوٹا بھائی اس وقت 102 سال کا ہے.