(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترمیم کیخلاف تحریک انصاف کے رہنماؤں کی درخواست خارج کردی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت پارلیمنٹ کو قانون سازی کیلئے ہدایات نہیں دے سکتی، توقع ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لئے اقدامات کرے گا،یہ بہت پیچیدہ معاملہ ہے، ووٹ سیکیورٹی اورسیکریسی بہت ضروری ہے۔
درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق تسلیم کیا جاتا ہے لیکن دیا نہیں جاتا، قیامت تک اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جائے گا، پارلیمنٹ نے بدنیتی سے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ دوبارہ صفر پرپہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کیلئے آخری موقع
چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کو بدنیتی نہیں کہا جا سکتا۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر پنجاب آرڈیننس کیخلاف سماعت۔ عدالت سے خبر آ گئی