(24نیوز) وفاقی کابینہ نے اہم شخصیت کا عہدہ مںظور کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز محمد طحٰہ عزیز کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کابینہ نے محمد علی عامر کو ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز نامزد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی ہے۔ یاد رہے کہ محمد طحٰہ عزیز نے ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ جسے اب وفاقی کابینہ نے منظور کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2.50 روپے سستا، روپے کی قدر بحال ہونے لگی