فرانس نے پاکستان کے ذمہ کروڑوں ڈالر کا قرض 6 برس کے لیے مؤخر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان کو معاشی میدان سے اچھی خبر مل گئی۔ فرانس نے پاکستان کے ذمہ کروڑوں ڈالر کا قرض مؤخر کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ فرانس نے 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کا قرض مؤخر کیا ہے۔ فرانس نے جی 20 ممالک کے قرض مؤخر کرنے کی سہولت کے ذریعے یہ قرض مؤخر کیا ہے۔ جس کا اعلامیہ جاری کردیاگیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان اب 6 سال بعد 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا قرض ادا کرے گے۔ فرانس کے سفیر اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی