جےیوآئی (ف) کا سندھ بچاؤ تحریک چلانے کا اعلان

Jun 27, 2022 | 19:04:PM
جےیوآئی، سندھ، بچاؤ، تحریک، اعلان
کیپشن: جےیوآئی ف نے سندھ بچاؤ تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بدنظمی اور دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے رہنما راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ وہ اس الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ان کے گھر کے 14 ووٹ کل ووٹر لسٹ میں نہیں تھے۔ ہمارے کارکنان پر تشدد کیا گیا۔

راشد سومرو نے مزید کہا کہ کارکنوں کے خلاف 2 دہشتگردی کی ایف آئی آر کاٹی گئیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پولنگ کے دن رینجرز کہاں تھی؟

رہنما جے یو آئی (ف) نے کہا کہ کارکنوں کے زخمی، ایف آئی آر والے معاملے کے بعد وفاقی اتحاد پر غور کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ تحریک‘ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان تمام صورتحال سے واقف ہیں۔ راشد محمود سومرو نے کہا کہ جو بدمعاشی ان کے ساتھ کی گئی، اس کی بھی ایف آئی آر کاٹی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس نے پاکستان کے ذمہ کروڑوں ڈالر کا قرض 6 برس کے لیے مؤخر کردیا

انہوں نے واضح کیا کہ اگر پولیس نے ان کی ایف آئی آر نہ کاٹی تو وہ احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔