(24 نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہناہے کہ عمران خان نفرت کا سوداگرہے، اس نے پاکستان کے تمام اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا۔
پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ہم ہر ملک کی پارلیمان کا احترام کرتے ہیں،کینیڈا سمیت مغربی ممالک کو مقبوضہ کشمیر کے انسانی حقوق کیوں نظر نہیں آتے،مغربی ممالک کو روہنگیامیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیوں نظر نہیں آتیں،کینیڈا کو روہنگیا کے مسلمانوں کی حالت زار نظر نہیں آتی،وزیر دفاع نے کہاکہ کینیڈا میں مسلمان فیملی کو ایک شخص نے کچل دیا،کینیڈا کو پاکستان میں انسانی حقوق کا بڑا درد اٹھا ہواہے،اسلامو فوبیا کے واقعات میں 5 سال کے دوران کینیڈا سرفہرست ہے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ کینیڈین رکن پارلیمنٹ نے نقطہ اٹھایا اور تنقید کی،مسلمانوں کا معاملہ آتا ہے تو عالمی ضمیر سویا ہوتا ہے،روس اور یوکرین جنگ میں ہم نے نیوٹرل موقف اپنایا،کینیڈین رکن پارلیمنٹ ہمارے ایک ادارے اور ریاست پر حملہ کرتا ہے، کینیڈا سے سفارتی سطح پر احتجاج کیا گیا،کینیڈین حکومت کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہئے تھا۔
وزیر دفاع نے کہاکہ ہو سکتا ہے ہمارے ملک میں جمہوریت مضبوط نہ ہو، اسے تسلیم کرتاہوں، یہی کچھ امریکا اور یہی کچھ برطانیہ میں ہورہا ہے، ان کا کہناتھا کہ عمران خان نفرت کا سوداگرہے، اس نے پاکستان کے تمام اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا،خواجہ آصف نے کہاکہ ہمارے چیف آف آرمی سٹاف کی ذات کو ہدف بنایا جا رہا ہے،یہ کوشش برطانیہ میں بھی کی جا رہی ہے،عمران خان نے معاشرے کے اندر دراڑ ڈالی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہم قومی اداروں کو کسی کیخلاف استعمال نہیں کریں گے،ہمارے حکومت کو 3 ماہ ہو گئے، ہم نے کسی کے گریبان میں ہاتھ نہیں ڈالا،وزیراعظم عدالت میں خود جاتے ہیں ، یہ ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کراتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار