اسحاق ڈار کب وطن واپس آئینگے؟ شاہد خاقان عباسی نے بتا دیا

Jun 27, 2022 | 19:33:PM

(24 نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار جب بھی وطن واپس آنا چاہیں انہیں کوئی نہیں روک سکتا ہے ۔

مسلم لیگ ن کے سینئیر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ اسحاق ڈار وطن واپس آرہے ہیں۔اسحاق ڈار کی وطن واپسی پارٹی سطح کا فیصلہ نہیں اسحاق ڈار کا اپنا فیصلہ ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسحاق ڈار جب بھی وطن واپسی کا فیصلہ کریں یہ ان کا فیصلہ ہوگا،پاکستان اسحاق ڈار کا ملک ہے اور وطن واپسی ان کا حق ہے۔اسحاق ڈار جب بھی وطن واپس آنا چاہیں انہیں کوئی نہیں روک سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عدالتی معاملات سے اسحاق ڈار خود آکر نمٹ لیں گے ،وزرات خزانہ کا فیصلہ وزیراعظم کا اختیار ہے جب بھی وہ فیصلہ کریں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آئین کی رو سے ہر وزیر وزیراعظم کی خوشی تک ہی اپنی نوکری کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دوسری شادی کرنیوالے خبردار۔ عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

مزیدخبریں