انتخابی فہرستوں میں مبینہ بےضابطگیاں، پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے نئی انتخابی فہرستوں میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر بےضابطگیوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔
تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں ایک درخواست دائر کی ہے، جس میں نئی انتخابی فہرستوں میں بڑے پیمانے پر بےضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
اسد عمرکا کہنا ہےکہ ووٹوں کو قانونی جواز کے بغیر نئے پولنگ سٹیشنوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ہم ووٹ کے بنیادی حق کو غیرقانونی اقدامات سے پامال نہیں ہونے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جےیوآئی (ف) کا سندھ بچاؤ تحریک چلانے کا اعلان