(ویب ڈیسک) فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت نے ادویات پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس واپس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاضی منصور دلاور نے اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کی۔ جس میں انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کے خام مال پر عائد 17 فیصد ٹیکسز واپس لے لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیلز ٹیکس ری فنڈ 15 جولائی تک واپس دینے کی یقین دہانی کروائی ہے، سیلز ٹیکس 17 سے کم کر کے ایک فیصد کر دیا گیا ہے، کچھ کمپنیوں کو فوری سیلز ٹیکس ری فنڈ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کےپی کے مویشی مالکان لمپی سکن کی وجہ سے پریشان، 158 مویشی ہلاک
ان کاکہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے۔