وزیراعظم نے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی تشکیل نو کردی

Jun 27, 2022 | 23:22:PM

(24 نیوز)معیشت کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کے باعث وزیر اعظم شہباز شریف نے اکنامک ایڈ وائزری کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دےدی ،ایڈوائزری کونسل کی سربراہی وزیر اعظم شہباز سریف کریں گے۔
اکنامک ایڈوائزری کونسل کی تشکیل نو کے ممبران میں حکومتی ممبران میں شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال ، مفتاح اسماعیل ، مریم اورنگزیب کو شامل کیا گیا ہے ،کونسل میں عائشہ غوث پاشہ ، مصدیق مسعود ملک ، اکبر زیدی ، ندیم جاوید بھی شامل ہیں،ان کے علاوہ صائمہ خلیل ، مسعود احمد ، اعجاز نبی ، حفیظ پاشاہ ، علی چیمہ بھی شامل ہیں،اکنامک ایڈوائزری کونسل میں سید محمد حسن شاہ ، اختر حسین شاہ ، منظور احمد ، خرم حسین اور ثاقب شیرانی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں