غریب عوام کو بڑا جھٹکا، شہباز شریف کا لوڈشیڈنگ بڑھنے کا عندیہ

Jun 27, 2022 | 23:32:PM

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی سے خطاب کیا ہے۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔ آئی ایم ایف سے بہت جلد معاہدہ طے پانے جارہا ہے۔ لیکن اس مرتبہ شرائط بہت سخت ہیں کیونکہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی دھجیاں اڑائی تھیں۔ 

انہوں نے کہا کہ خوشحالی کی طرف قدم بڑھائیں گے لیکن اس میں وقت لگے گا۔ کشکول کا زمانہ ختم ہوچکا اب نیا زمانہ آئے گا۔ دنیا میں کوئلہ بہت مہنگا ہوچکا ہے۔ پاکستان کے اربوں ڈالر کوئلے کی درآمد پر خرچ ہوتے ہیں۔ افغانستان سے جلد کوئلہ آنا شروع ہوجائے گا۔  

انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم نے جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا عندیہ دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس اور تیل کے مسائل ہیں۔ جولائی کے لیے ایل این جی کے جہاز نہیں ملے لیکن کوشش جاری ہے۔ اس لیے ہوسکتا ہے کہ جولائی میں لوڈشیڈنگ بڑھ جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن نے عثمان بزدار کے ماموں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

مزیدخبریں