(24 نیوز)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف زرکون مسلح افراد کی فائرنگ سے بال بال بچ گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف زرکون کوئٹہ سے ہرنائی آرہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر زیارت کے علاقے مانگی کے مقام پر فائرنگ کردی ،جس میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف زرکون اور دیگر اہلکار بال بال بچ گئے،لیویز ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کوئلے سے لوڈ چھ گاڑیوں کو آگ لگاکر جلادیا۔
ہرنائی، ڈپٹی کمشنر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، بال بال بچ گئے
Jun 27, 2023 | 01:06:AM