اداکار عدنان صدیقی اور علی ظفر کی گلوکار اسد عباس کے علاج کیلئے مدد کی اپیل 

Jun 27, 2023 | 09:50:AM
 پاکستانی لوک گلوکار اسد عباس  نے گردوں کی بیماری میں مبتلا پر علاج کے لیے حکومت اور فنکار برادری سے مدد کی اپیل کردی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستانی لوک گلوکار اسد عباس  نے گردوں کی بیماری میں مبتلا پر علاج کے لیے حکومت اور فنکار برادری سے مدد کی اپیل کردی۔

اسد عباس بچپن سے گلوکاری کرتے آ رہے ہیں اور ان کا تعلق بھی گلوکار گھرانے سے ہے۔ ان کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے جب کہ وہ کوک اسٹوڈیو سمیت دیگر منصوبوں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔ انہوں نے پرائڈ آف پرفارمنس سمیت لکس ایوارڈ بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔ 

یاد رہے کہ اسد عباس سے متعلق کافی عرصے سے خبریں تھیں کہ وہ بیمار ہیں لیکن اب انہوں نے خود بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے حکومت، فنکار برادری اور عوام سے مالی مدد کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں علاج کے لیے کم از کم 5 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی اداکار اور فلمساز عدنان صدیقی نے اسد عباس کی ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور ساتھ ہی گورنمنٹ اور شوبز برادری سے ساتھی  فنکار کی مدد کی اپیل کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

انہوں نے طویل پوسٹ میں بتایا کہ گردوں کی بیماری نے گلوکار کو نہ صرف جسمانی طور پر تکلیف دی بلکہ اس نے ان کے معاشی حالات بھی بگاڑ دیئے ہیں۔

عدنان صدیقی نے گورنمنٹ اور ساتھی فنکاروں سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں اور ایک باصلاحیت گلوکار کی زندگی بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

دوسری جانب گلوکار علی ظفر نے بھی شوبز شخصیات اور فنکاروں کو اسد عباس کی مالی مدد کرنے کی اپیل کی اور ساتھ ہی گلوکار کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

 مزید پڑھیں:  ڈرامہ رقص بسمل ٹائٹل سانگ کے گلوکار کسما پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور کیوں؟

View this post on Instagram

A post shared by WOKE (@woke_bycapital)