(کومل اسلم، رابیل اشرف) لاہور اور کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر لاہور کا موسم موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور میں 05 فیصد بارش متوقع ہے جبکہ شہر قائد موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
لاہورشہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 157 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یو ایس قونصلیٹ 192، مال روڈ پرشرح 191 ریکارڈ، فیز 8 ڈی ایچ اے میں فضائی آلودگی کی شرح 154 ریکارڈ جبکہ جوہر ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 152 ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل،سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت شروع
دوسری جانب شہر قائد میں گرمی کا راج برقرار، کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ دوپہر کے اوقات میں مزید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دوپہر کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
شمال مشرق سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار 22 کلو میٹر ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے جبکہ ہوا میں آلودگی کے ذرات کی تعداد 78 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
پاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی 7ویں نمبر پر ہے جبکہ فضائی آلودگی کے اعتبارسے لاہور پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی 11ویں نمبر پر ہے۔