جلاؤ گھیراؤ کیس،خدیجہ شاہ نے ضمانت بعدازگرفتاری کیلئے لاہورہائیکورٹ سےرجوع کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عسکری ٹاور پر حملہ کیس،ملزموں پر جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہونیکا معاملہ،خدیجہ شاہ نے ضمانت بعدازگرفتاری کیلئے لاہورہائیکورٹ سےرجوع کرلیا۔
درخواست میں ایڈووکیٹ جنرل اورمدعی مقدمہ انسپکٹرعمران صادق کوفریق بنایا گیا،خدیجہ شاہ نےتھانہ گلبرگ میں درج مقدمہ میں بعدازگرفتاری درخواست ضمانت دائرکی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا
یاد رہے کہ جناح ہاؤس جلاؤ گھراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ،علیمہ خان کی قبل ازگرفتاری درخواست ضمانت واپس لینےکی بنیادپرخارج کر دی گئی۔ انسداددہشتگردی عدالت کےجج اعجازاحمدبٹرنےضمانت پرسماعت کی،علیمہ خان نےعدالت میں پیش ہو کر ضمانت واپس لی،علیمہ خان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ 96/23 درج ہے۔علیمہ خان نےوکیل رانامدثرکی وساطت سےدرخواست ضمانت دائرکی تھی۔