آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Jun 27, 2023 | 11:30:AM

 (24نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اسلام آباد میں موسم جزوی ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے .

محکمہ موسمیات کے مطابق  خیبرپختونخوا میں چترال، دیر،سوات، مالا کنڈ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ،کاکول ، ہری پور میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،پشاور، چارسدہ ،مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، کرک ، ڈی آئی خان،لکی مروت اورکوہاٹ میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، مالا کنڈ، ایبٹ آباد ،کاکول، پشاور ،چارسدہ ، مردان ،کوہاٹ، بنوں، ڈی ائی خان اور کرک میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  پنجاب میں مری، گلیات ،اٹک، چکوال، جہلم،راولپنڈی، میانوالی سرگودھا، فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال،بھکر،لیۂ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، ، ملتان،ساہیوال، بہاولپور،بہاولنگر اورڈی جی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،ملتان،،ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر ،ڈی جی خان اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،زیارت ، لورالائی،ژوب، بارکھان،کوہلو، قلات ، آوارن، خضدار ، نوشکی اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش بونداباندی کا امکان ہے ۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

ڈیرہ بگٹی:شہراور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش پیر کوہ سنگسیلہ مرو کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش بارش کے باعث پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا

 محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ بارش لاہور ائیرپورٹ پر 255 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، بارش کی وجہ سے لاہور کے کئی علاقے پانی میں ڈوبے رہے تاہم بعد میں زیادہ تر علاقوں سے نکا سی کرلی گئی،ادھر کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے سبب دھانہ سر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور پہاڑی چٹانیں موٹر وے این 50  پر آگریں جس سے ژوب ڈی آئی خان ہائی وے بند ہوگئی اور  بلوچستان کا خیبرپختونخوا کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، موٹر وے پر بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں۔

بارش کی وجہ سےکوئٹہ ژوب ہائی وے پر کار سیلابی ریلےمیں بہہ گئی جس میں سے ایک طالب علم کی لاش نکال لی گئی جب کہ 2کو بچا لیا گیا، ڈرائیور کی تلاش  جاری ہے۔

گزشتہ رات موسلا دھار  بارش کے باعث راولپنڈی کی ہائی کورٹ روڈ  پر  سواں پُل میں شگاف پڑنے  سے  پُل کا ایک حصہ گرگیا، ٹریفک بُری طرح متاثر  ہوئی جس کیلئے ضلعی انتظامیہ نے سواں پل کی بحالی کا آپریشن شروع کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون بارشوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں