(اویس کیانی) وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری سرکولیشن کے ذریعے داسوہائیڈروپاور پراجیکٹ کی سیکیورٹی کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دینے کی منظوری لے لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کیلئے داسو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ ٹاسک فورس لیڈ ایجنسی ہوگی جس میں فوج، پنجاب رینجرز، جی بی اسکاؤٹس، پولیس اور لیویز سیکیورٹی پر تعینات ہوں گی۔
ٹاسک فورس کے تحت واپڈا سیکیورٹی فورس اور پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز بھی تعینات ہوں گے جبکہ ٹاسک فورس مجموعی طور پر منصوبے کیلئے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرے گی ا ور مکمل داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سیکیورٹی یقینی بنائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا
پراجیکٹ پر کام کرنے والے مقامی، چائنیز اور دوسرے غیرملکیوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی، منصوبے کی سیکیورٹی پر مامور تمام اہلکار ٹاسک فورس کی کمانڈ کے ماتحت ہوں گے۔
خیال رہے کہ ٹاسک فورس کی تشکیل کیلئے خیبرپختونخواء حکومت نے درخواست کی تھی۔