سینکڑوں ملازمین بڑی عید کی خوشیاں نہیں مناسکیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شہزاد خان ابدالی) 80 سے زائد پبلشرز کے سینکڑوں ملازمین بڑی عید کی خوشیاں نہیں مناسکیں گے۔
اردو بازار کے 80 سے زائد ملازمین اور اس شعبے سے منسلک بزنس کمیونٹی بڑی عید کی بڑی خوشیاں نہیں مناسکیں گی کیونکہ پبلشرز کو درسی کتابوں کی اشاعت کی مد میں حکومت کیجانب سے 11 ارب روپے کے واجبات نہیں مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑھتی مہنگائی کے باعث چھری چاقو کے ریٹس آسمان سے باتیں کرنے لگے
صدر انجمن تاجران اردو بازار ابوذر غفاری گوہر نے 24 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت واجبات دیتی تو اس شعبے سے منسلک افراد کو تنخواہیں دیتے، 11 ارب روپے کے واجبات نہ ملنے کیوجہ سے پبلشرز ،پریس ،بایئنڈنگ اور لوڈنگ سے متعلقہ لیبر کو پیسے نہیں دے سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت سے گزارش ہے کہ عید کے فوری بعد واجبات دیں تاکہ ملازمین کو پیسے دے سکیں، حکومت اس معاملے پر پبلشرز کا اجلاس طلب کرے تاکہ تعلیم کے شعبے سے منسلک کاروباری برادری کے مسائل حل ہوسکیں۔