3 جولائی کو اسٹیٹ بینک بند رکھنے کا اعلان

Jun 27, 2023 | 16:50:PM

(ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ3 جولائی بروز پیر کو بینک عام عوام کیلئے بند رہیں گے۔

3 جو لائی بروز پیر کو عام تعطیل کے باعث عوام کیلئے بینک 6بند رہیں گے کیونکہ عید الاضحیٰ کی سرکاری چھٹیاں بدھ سے شروع ہو کر جمعہ تک ہیں جبکہ ہفتہ اور اتوار کو عام تعطیلات ہوتی ہے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق مرکزی بینک تین جولائی بروز پیر کو عوام کیلئے بند رہے گا، مرکزی بینک کے علاوہ تمام بینک بھی عام عوام کیلئے بند رہیں گے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان  نےبیان  میں مزید کہا کہ اسی دوران بینکوں، ڈی ایف آئی کے ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں اپنے فرائض انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو بڑا دھچکا،معروف سیاسی شخصیت  (ق) لیگ میں شامل

مزیدخبریں