بڑھتی مہنگائی کے باعث چھری چاقو کے ریٹس آسمان سے باتیں کرنے لگے

Jun 27, 2023 | 17:16:PM

(ارشاد قریشی) ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث چھری چاقو کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہو گئیں۔

سنت ابراہیمی اور قربانی کے بعد لذیذ گوشت کی تیاری کے لئے بہترین کٹنگ کی بھی بہت اہمیت ہے، اس لئے قصاب اور عام شہری بہترین چھری چاقو کی تلاش میں ہیں۔ مگر مہنگائی میں چھری چاقو بھی دگنے ریٹس میں فروخت ہو رہے ہیں۔ بازاروں میں چھوٹی چھری بڑی چھری کلہاڑا سب دستیاب ہے دوکاندار اپنا مال فروخت کرنے کے لئے گاہکوں کو ان سب اشیاء کی خوبیاں ہی بتارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صحافی عمران ریاض کہاں ہیں؟

نئی چھریاں اور چاقو تو ایک طرف چھری تیز کرانے کے دام بھی بڑھ گئے اور کام کرنے کے اوقات میں بھی اضافہ ہو گیا۔ ملک بھر کے بازاروں میں چھریوں اور دیگر سامان کے ساتھ گھر پر قیمہ بنانے کی مشین اور باربی کیو کیلئے کوئلے سلگانے کی انگیٹھی سب دستیاب ہے۔

دوسری جانب قصابوں کا کہنا ہے کہ جانور کی قربانی اور بہترین گوشت بنانے کے لئے اچھی چھری کا ہونا بھی لازمی ہے لیکن مہنگائی کے باعث اس عید پر چھری چاقو کے ریٹس بھی دگنے ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں