(جمال الدین جمالی) لاہور کی مقامی عدالت نے 9 مئی واقعے میں گاڑیاں جلانے کے الزام سے ظفر اقبال منگن ایڈووکیٹ سمیت 16 ملزمان کو ڈسچارج کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ فراز تبسم نے ملزمان کی شناخت پریڈ کی استدعا مسترد کردی۔
عدالت نے کہا کہ درجنوں ملزم اسی کیس میں پہلے بھی گرفتار کیے جا چکے ہیں، تھانہ سرور روڈ پولیس کی ملزمان کی شناخت پریڈ کی استدعا بلاجواز ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
وکلاء نے کہا کہ ظفر اقبال منگن ایڈووکیٹ عمران خان کی مخلتف مقدمات میں وکالت کرتے رہے، ظفر اقبال منگن ایڈووکیٹ سمیت دیگر ملزموں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ شناخت پریڈ کی استدعا مسترد کرکے مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے۔
پراسکیوشن نے عدالت سے ملزموں کی شناخت پریڈ کی اجازت دینے کی استدعا کردی۔