’ووٹ کو عزت دو‘ قائد مسلم لیگ ن کا نعرہ تھا اور رہے گا، رانا تنویر حسین

Jun 27, 2023 | 17:44:PM

(24 نیوز) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ’ووٹ کو عزت دو‘ قائد مسلم لیگ ن کا نعرہ تھا ہے اور رہے گا، آٸین میں تمام اداروں کی حدود اور کردار کا تعین ہے۔ اس حوالے سے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکی استحکام کیلئے ہر ادارے اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے، جموریت کا پھلنا پھولنا ملک کیلئے انتہاٸی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف وطن عزیز کیلئے امن اور ترقی کی علامت تھے اور انکی وطن واپسی کا پاکستانی عوام شدت سے انتظار کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گفت و شنید کا عمل سیاسی جماعتوں کا حسن اور جمہوری نظام کا حصہ ہوتا ہے، سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو اور محمد نواز شریف کے مابین میثاق جمہوریت کا معاہدہ ملک میں جمہوری نظام کے مستحکم ہونے کی طرف ایک احسن قدم تھا۔

یہ بھی پڑھیے: مختلف دفعات کے تحت درج مقدمہ،عمران خان نے جواب جمع کروا دیا

وفاقی وزیر نے عام انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ہم اپنے ایجنڈے اور منشور کے تحت حصہ لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مٸی کے پرتشدد واقعات میں مرکزی کرداروں کا تعین ہوچکا جس میں عمران نیازی سرفہرست ہیں، قومی اداروں کیخلاف اکسانے والوں اور منصوبہ سازوں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیئے تاکہ شرپسند عناصر آٸندہ ملک کے وقار کیخلاف سر نہ اٹھا سکیں۔

مزیدخبریں