ڈالر کی اونچی اڑان تھم گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 روپے سستا ہوکر 290 روپے کا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 313 روپے پر مستحکم رہا جبکہ برطانوی پاونڈ 1 روپے کی کمی کیساتھ 368 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیے: اسٹاک مارکیٹ میں مندی،100انڈیکس میں 72پوائنٹس کی کمی
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 20 پیسے کمی کے بعد 79.20 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 35 پیسے کمی کیساتھ سستا ہوکر 75 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔