(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد اگلے ہی روز حیرت انگیز کمی نے خریداروں کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونا 9 ڈالر کمی سے 1922 ڈالر فی اونس گر گیا ۔
مقامی مارکیٹ میں سونا 1100 روپے کمی سے 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگیا،جبکہ 10 گرام سونا 943 روپے کمی سے 1 لاکھ 83 ہزار 642 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 2550 پر برقرار رہی۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے واا معروف یوٹیوبر ،ٹریفک حادثے میں چل بسا،وزیراعلی کا بھی اظہار افسوس