(ویب ڈیسک) انٹی کرپشن مردان نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علی محمد خان کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کیا گیا، ان پر مردان میں مختلف یونین کونسلز میں ترقیاتی کاموں میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، علی محمد خان کی غیرقانونی بھرتیوں کے الزام میں آج عدالت نے ضمانت منظور کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: 9 مئی واقعات، گاڑیاں جلانے کے الزام میں ظفر اقبال منگن ایڈووکیٹ سمیت 16 ملزمان ڈسچارج
انٹی کرپشن کی جانب سے اشتیاق اڑمر، تیمور جھگڑا، کامران بنگش، فضل الہٰی، اسد قیصر اور ارباب جہانداد کیخلاف بھی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے اس حوالے سے چھاپوں اور گرفتاریوں کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔