پی سی بی امور الیکشن کمشنر کو سونپنے کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

Jun 27, 2023 | 18:40:PM

(احتشام کیانی) پی سی بی کے امور الیکشن کمشنر کو سونپنے کے نوٹیفکیشن کیخلاف دائر درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کر دیئے۔

پی سی بی کے امور الیکشن کمشنر کے حوالے کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے وفاق، بین الصوبائی رابطہ و دیگر کو 4 جولائی کے لیے نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے سٹے آرڈر کی متفرق درخواست پر بھی فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے درخواست پر احکامات جاری کئے۔ درخواست گزار عرفان منظور کی جانب سے وزات بین الصوبائی رابطہ کے 20 جون کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی گئی کہ پی سی بی کے معاملات الیکشن کمشنر کےحوالے کرنے کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ نوٹیفکیشن میں پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کو مدت مکمل ہونے پر کام سے روکنے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے امور الیکشن کمشنر کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

مزیدخبریں