پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن 3 میں 6 ارب سکینڈل پر نوٹس لینے کیلئے وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کے شکر گزار ہیں:  پی یو کوپس

Jun 27, 2023 | 21:17:PM

(24 نیوز) پی یو کوپس کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن تھری میں 6 ارب کرپشن سکینڈل کا نوٹس لینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا گیا۔

پنجاب یونیورسٹی کونسل آف پروفیشنلز (پی یو کوپس) کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈاکٹر اظہر نعیم یونیورسٹی کی بدنامی کا باعث بنے، ڈاکٹر اظہر نعیم سے بطور صدر استعفی لیا جائے، وائس چانسلر ایف آئی آر میں نامزد تمام اساتذہ کے خلاف انکوائری کروائیں، انکوائری کی رپورٹ آنے تک تمام زمہ داران کو انتظامی عہدوں سے ہٹایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: 

 پی یو کوپس کے جاری کردہ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اساتذہ و ملازمین ٹاون تھری کا نوٹس لینے پر وزیر اعلی کے شکر گزار ہیں،ٹاون تھری کے معاملات پر اساتذہ میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے، تفتیشی ادارے اساتذہ کی عمر بھر کی کمائی کو بچانے میں مدد کریں۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی سے ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ جبکہ  ڈاکٹر امجد مگسی نے کہا کہ سات سال بعد بھی پلاٹ ڈویلپ نہ ہونے پر اساتذہ و ملازمین پریشان ہیں۔

مزیدخبریں