دبئی میں عید کی چھٹیوں کے دوران فری پارکنگ اور میٹرو اوقات بڑھانے کا اعلان

Jun 27, 2023 | 22:39:PM

(ویب ڈیسک) دبئی میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران عوام الناس کیلئے فری پارکنگ اور میٹرو کے اوقات کار میں اضافے کا اعلان ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی دبئی نے عید قرباں کیلئے میٹرو، بس، ٹرام کے اوقات میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے اور ان چاروں چھٹیوں کے دوران عوامی پارکنگ بھی بلکل مفت ہو گی۔ 27 سے 30 جون تک کثیر سطحی ٹرمینلز کے ساتھ ساتھ ادا شدہ زونز میں بھی پارکنگ وصول نہیں  کی جائے گی۔ پارکنگ کیلئے فیس یکم جولائی بروز ہفتہ سے لاگو ہو گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: 54 برسوں کے دوران کتنے افرادنے فریضہ حج ادا کیا

دوسری جانب دبئی میٹرو سروس 26 سے یکم جولائی صبح 5:00 بجے سے رات 1:00 بجے تک چلے گی، ٹرام ان دنوں میں صبح 6:00 بجے سے رات 1:00 بجے تک چلے گی۔ 25 جون اور 2 جولائی کو میٹرو کے اوقات کار صبح 8:00 بجے سے رات 1:00 بجے تک ہوں گے اور ٹرام کی ٹائمنگ صبح 9:00 بجے تا رات 1:00 بجے ہو گی۔ اسی طرح دبئی بس سروس پیر سے جمعرات تک صبح 4:30 تا رات 12:30 تک، جمعہ کو صبح 5:00 تا رات 1:00 بجے تک چلے گی۔

علاوہ ازیں آر ٹی اے نے عید کی چھٹیوں کے دوران اپنی کاروباری ٹائمنگ بھی تبدیل کی ہیں، گاڑیوں کی جانچ 30 جون بروز جمعہ کو دوبارہ شروع ہو گی جبکہ ہال یکم جولائی سے دوبارہ کھلیں گے۔ الیف کے علاوہ تمام کسٹمر ہیپی نیس سنٹر 27 تا 30 جون بند رہیں گے، ام راموم، دیرہ، البرشہ اور آر ٹی اے ہیڈ آفس میں سمارٹ کسٹمر سنٹر 24 گھنٹے روٹین کے مطابق کام کریں گے۔

مزیدخبریں