"قرض پروگرام کی بحالی کیلئے پاکستان نے شرائط کے مطابق اقدامات کئے ہیں"،آ ئی ایم ایف چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے چیف ناتھن پورٹر نے کہا ہے کہ پاکستان نے شرائط کے مطابق اقدامات کیے ہیں۔
آئی ایم ایف کے چیف ناتھن پورٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں پاکستان نے قرض پروگرام بحالی کی کوششیں کی ہیں،جبکہ پاکستان نے آئی ایم ایف شرائط کے مطابق اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات میں بجٹ کا پاس ہونا بھی شامل ہے، حالیہ بجٹ میں ٹیکسوں کا دائرہ اور سماجی تحفظ کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فارن ایکسچینج کو مزید فعال کرنے کیلئے پالیسی ریٹ مہنگائی کے مطابق بڑھایا گیا ہے،بیلنس آف پیمنٹ کے دباو کو کم کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:54 برسوں کے دوران 99 ملین سے زیادہ افرادنے فریضہ حج ادا کیا
آئی ایم ایف چیف ناتھن پورٹر نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ جلد معاہدے پر پہنچنے اور مالی امداد فراہم کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں، قرض پروگرام کی جلد بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔