بھارت میں زبان کے علاج کیلئے آئے بچے کے ڈاکٹر نے ختنے کر دیئے

Jun 27, 2023 | 23:40:PM

(ویب ڈیسک) بھارت میں ڈاکٹر نے زبان کے آپریشن کیلئے آئے مریض بچے کے ختنے کردیئے

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں ڈاکٹر نے زبان کے آپریشن کیلئے آئے مریض بچے کے ختنے کر ڈالے، والدین نے ڈاکٹر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرا دی جس پر صحت حکام کی جانب سے ہسپتال کا لائسنس کینسل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عراق پر2003میں حملہ جھوٹ پر مبنی تھا، جان کیری کا اعتراف

بھارتی میڈیا کے مطابق 3 سال کےبچے کو زبان کے آپریشن کیلئے ہسپتال لایا گیا لیکن ڈاکٹر نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مریض بچے کے ختنے کر دیئے۔ اس حوالے سے ڈپٹی چیف منسٹر نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیم اس معاملے کی جانچ پڑتال کیلئے ہسپتال پہنچ گئی ہے، اگر یہ شکایت درست ہوئی تو بریلی کے چیف میڈیکل آفیسر کو حکم ہے کہ وہ لاپرواہی کرنے والے ڈاکٹر اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کروائیں، ہسپتال کی رجسٹریشن کو فوری طور پر منسوخ کریں اور 24 گھنٹوں کے اندر اندر واقع کی مکمل رپورٹ پیش کرے تا کہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ 

اس واقع پر بریلی کے چیف میڈکل آفیسر ڈاکٹر بلیر سنگھ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے ایک پینل نے ہسپتال پہنچ کر واقع میں ملوث ڈاکٹر سمیت تمام سٹاف کے بیانات قلم بند کر لیے ہیں اور متاثرہ بچے کے خاندان کا بھی بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ ضروری کارروائی کرتے ہوئے ہسپتال کے ضروری دستاویزات تحویل میں لے کر لائسنس معطل کر دیا گیا ہے

دوسری جانب بچے کے ختنے کرنے پر ہندو انتہا پسند بھی سیخ پا ہو کر ہسپتال کے سامنے شدید احتجاج کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں