انضمام الحق کا بھارتی باؤلر پر بال ٹمپرنگ کا الزام، روہت شرما کا ردعمل سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) انضمام الحق کی جانب سے بھارتی باؤلر ارشدیپ سنگھ پر بال ٹمپر کرنے کے الزام پر روہت شرما بھی بول پڑے۔
ورلڈ کپ سیمی فائنل سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ اس طرح کا دعویٰ کرنے سے پہلے کنڈیشنز کو مد نظر رکھنا چاہیےاگر آپ سورج کی روشنی میں کھیل رہے ہوں اور وکٹ بھی خشک ہوتو بال خود بخود ریسورس سوئنگ ہوتی ہے، انہوں نے کہاکہ ان کنڈیشنز میں صرف ہمارے نہیں بلکہ تمام ٹیموں کے باؤلرز ریسوریس سوئنگ کرتے ہیں۔خیال رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ٹی20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان اہم معرکے میں بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا۔
سابق چیف سلیکٹر و کپتان انضمام الحق نے کہا تھا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 8 راؤنڈ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ کے 15ویں اوور میں ارشدیپ سنگھ گیند کو ریورس سوئنگ کررہے تھے، نئی گیند اتنی جلدی ریورس نہیں ہوتی، اس کا مطلب ہے کہ گیند 12 ویں یا 13ویں اوور تک ریورس سوئنگ کیلئے تیار تھی امپائرز کو ان چیزوں پرآنکھیں کھلی رکھنی ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں : گوگل میپس نے امریکی خفیہ ہتھیار کو بے نقاب کردیا