انٹر بینک,ڈالر 278 روپے 35 پیسے کا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
ڈالر انٹر بینک میں 5 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 35 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے کا تھا۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںآج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 600 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 876 پر آ گیا ہے۔
کاروبار کے دوران انڈیکس 78 ہزار 978 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا،گزشتہ روز کاروبا کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 275 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر کتنا اضافہ ہوگا؟، عوام کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی