ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی, سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مستعفی

Jun 27, 2024 | 11:56:AM
ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی, سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مستعفی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ مستعفی ہو گئے۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرس سلورووڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے،کرس سلورووڈ کا کہنا ہےکہ انٹرنیشنل کوچ ہونے کےناطے اپنوں سے زیادہ ٹائم دور رہنا پڑتا ہے،فیملی اور قریبی افراد کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا،اب وقت آگیا ہےکہ واپس گھر میں اپنی فیملی کے ساتھ تھوڑا اچھا وقت گزار سکوں۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز سری لنکا کےبیٹنگ کنسلٹنٹ مہیلا جےوردھنے نےبھی استعفیٰ دیا تھا۔
 یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر کتنا اضافہ ہوگا؟، عوام کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی