وفاقی وزیر داخلہ سے چینی ہم منصب کی ملاقات ،چین کے دورے کی دعوت

کیوآئی یانجن نے داسو واقعے پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ،محسن نقوی کو ستمبر میں چین میں ہونے والے گلوبل سیکیورٹی  فورم میں شرکت کی دعوت دی

Jun 27, 2024 | 13:15:PM
وفاقی وزیر داخلہ سے چینی ہم منصب کی ملاقات ،چین کے دورے کی دعوت
کیپشن: وفاقی وزیرداخلہ
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیپلز ری پبلک آف چائنا کے ہم منصب کیوآئی یانجن سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے پیپلز ری پبلک آف چائنا کے مشن کے آفس میں ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاک چین تعلقات، سکیورٹی امور ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے چین کے تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،  دونوں شخصیات نے ٹریننگ اور جدید آلات و ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

ضرور پڑھیں:حکومت کا امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان

پیپلز ری پبلک آف چائنا کے ہم منصب کیوائی یانجن نے اسلام آباد میں غیر ملکیوں خصوصا چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کے قیام کے اقدام کو سراہا اور پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹریننگ و استعدادکار بڑھانے کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

کیوآئی یانجن نے داسو واقعے پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو ستمبر میں چین میں ہونے والے گلوبل سیکیورٹی  فورم میں شرکت کی دعوت دی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گلوبل سیکیورٹی  فورم میں شرکت کی دعوت قبول کی اور کیوآئی یانجن کا شکریہ ادا کیا۔