(24 نیوز) تمام ایم این ایز کو رہائش فراہم کرنے کے منصوبہ میں اہم پیش رفت ہو گئی، سی ڈی اے نے آئندہ مالی سال میں 104 ایم این اے سوئٹس مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
قومی اسمبلی کے اراکین کو رہائش فراہم کرنے کے منصوبے پر 4 ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی، منصوبے کا گرے سٹرکچر مکمل ہو چکا، بیوٹیفکیشن اور مرمت کا کام باقی ہے، منصوبہ کے لیے وزارت پارلیمانی امور بجٹ فراہم کرے گی، منصوبہ کے تحت ملازمین کے لیے بھی 400 سرونٹ کوارٹرز بنائے جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ،پاکستان میں مہنگا ہوگیا
دوسری جانب سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ منصوبہ 10 ماہ کی مدت میں مکمل ہو گا، منصوبہ مکمل ہونے سے تمام ایم این ایز کو سرکاری رہائش فراہم ہو سکے گی۔
واضح رہے کہ سی ڈی اے منصوبہ کو مکمل کر کے وزارت پارلیمانی امور کے حوالے کرے گا۔