کراچی: ہیٹ سٹروک سے مزید ایک شہری جاں بحق، مجموعی تعداد 15 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ہیٹ سٹروک سے مزید ایک شہری جاں بحق ہو گیا، مجموعی تعداد 15 ہوگئی۔
کراچی میں ہیٹ سٹروک سے متاثرہ افراد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، سول ہسپتال کراچی میں مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس سے ہیٹ سٹروک سے اموات کی تعداد 15 ہو گئی، سول ہسپتال کراچی میں آج ہیٹ اسٹروک سے مزید 15 مریضوں کو لایا گیا ، ایک شخص حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بھاری بل، پنکھا چلانے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا، مقدمہ درج
واضح رہے کہ سول ہسپتال کراچی میں یکم سے 27 جون (آج) تک ہیٹ سٹروک سے 13 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ہیٹ سٹروک کے 362 کیسز رپورٹ ہوئے۔