’شوہر نہاتا نہیں ہے‘  مصری خاتون کا شادی کے پانچ سال بعد انتہائی اقدام

Jun 27, 2024 | 16:33:PM
’شوہر نہاتا نہیں ہے‘  مصری خاتون کا شادی کے پانچ سال بعد انتہائی اقدام
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شوہر کے نہ نہانے پر مصری خاتون نے انتہائی قدم اٹھالیا،پانچ سال بعد خلع لے لی ۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  مصری خاتون کی وکیل نے بتایا  اگرچہ شادی کے بعد ان کے تین بچے بھی ہوگئے تھے اس کے باوجود شوہر نے خود کو درست کرنے کی کوشش نہیں کی اور اسی روش کو جاری رکھا۔
خاتون نے عدالت کو بتایا کہ  منگنی کے ابتدائی دنوں میں اگرچہ یہ انکشاف ہوا تھا کہ ہونے والا شوہر نہانے سے کتراتا ہے اور جسمانی صفائی کا خیال نہیں رکھتا۔ اس وقت یہ بات وہم و گمان میں بھی نہیں تھی کہ ہونے والے شوہر کی یہ عادت برسوں کی ہے،شادی کے بعد ایک عرصہ تک اس کی عادت کو برداشت کیا اور وقتاً فوقتاً اسے اچھے پرفیوم اور خوشبودار صابن لاکر دئیے یہ سوچ کرکہ اس طرح وہ جسمانی صفائی کی جانب راغب ہوگا مگر کوئی ترکیب کارگرثابت نہ ہوئی۔

ضرورپڑھیں:عوام نے فوجی بغاوت ناکام بنادی، بولیویا کے آرمی چیف گرفتار
خاتون نے عدالت کو مزید بتایا کہ جب تمام حربے استعمال کرنے کے باوجود بھی شوہر نے نہانے کی عادت نہیں اپنائی تو اس سے علیحدگی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور ہوگئی۔

متاثرہ شوہر نے  صفائی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جو وجہ بتائی گئی ناقابل یقین تھی،مجھے پانی سے الرجی ہے نہا نہیں سکتا۔
عدالت میں خاتون نےشوہر کے ساتھیوں کے حوالے سے بھی بتایا کہ شوہر کے جسم سے اٹھنے والی بو سے ہر کوئی اس سے دور رہتا ہے،عدالت نے حالات کا جائزہ لینے کے بعد خاتون کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے اس کی خلع کی درخواست کو منظورکرتے ہوئے  دونوں میں علیحدگی کروادی ۔