آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر رشتہ ازدواج میں منسلک

Jun 27, 2024 | 18:11:PM
آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر رشتہ ازدواج میں منسلک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

محمد وسیم جونیئر نے یہ خوشی کی خبر اپنے مداحوں کو  انسٹاگرام پر دی اور اہلیہ کے ہمراہ تصاویر بھی جاری کیں، تصاویر میں وسیم کو اپنی دلہن کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دونوں سعودی عرب کے ایک ہوٹل میں موجود ہیں جہاں سے  بظاہر خانہ کعبہ بھی دکھائی دے رہا ہے، ایک اور تصویر میں وسیم اہلیہ کے ہمراہ احرام باندھے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی پر بھارت کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کا الزام

وسیم کی انسٹاگرام پوسٹ کے بعد ساتھی کرکٹرز کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، شاداب خاب اور عامر جمال نے وسیم جونیئر کو مباک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔