تاجک ایئر لائن سومون ایئر کی افتتاحی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

Jun 27, 2024 | 18:37:PM
تاجک ایئر لائن سومون ایئر کی افتتاحی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) تاجک ایئر لائن سومون ایئر کی افتتاحی پرواز دوشنبہ سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

 تاجک ایئر لائن سومون ایئر کی فلائیٹ ایس ایم آر 129 گیارہ بجکر 45 منٹ پر اسلام آباد پہنچی، اسلام آباد فلائیٹ پر 14 مسافر سوار تھے، سول ایویشن ریسکیو اینڈ فائر فائیٹنگ سروس کے فائر ٹینڈرز نے روایتی کینن سلوٹ پیش کیا۔

اس موقع پر کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اور پاکستان میں تاجکستان   کے سفیر یوسف شریفزودا نے شرکت کی، ایئرپورٹ منیجر، ڈائریکٹر SAPs اور دیگر معززین نے بھی تقریب میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں ملاقاتیں ختم، پی ٹی آئی رہنما میڈیا ٹاک کے بغیر واپس روانہ

علاوہ ازیں فلائیٹ ایس ایم آر 130 باون 52 مسافروں کے ساتھ تقریباً پونے تین بجے آسلام آباد سے دوشنبہ روانہ ہو گئی۔