ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی، سینیئر منیجر وہاب ریاض نے رپورٹ جمع کرا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینیئر منیجر وہاب ریاض نے رپورٹ پی سی بی کو جمع کرا دی۔
ذرائع کے مطابق وہاب ریاض نے رپورٹ میں ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات بتائیں،تفصیلی رپورٹ وہاب ریاض نے ڈائریکٹر عثمان واہلہ کو جمع کرائی ہے ، منیجر منصور رانا کی بھی رپورٹ اس کے ساتھ ہی شامل ہے،وہاب ریاض کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم نے اسکل فل کرکٹ نہیں کھیلی ، کھلاڑیوں کو اپنی مہارت کے مطابق کھیلنا چاہیے تھا ، کھلاڑیوں میں کو آرڈینیشن اور پلان پر عمل درآمد کا فقدان نظر آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو ایک کوآرڈینیشن اور جذبے کے ساتھ کھیلنا چاہیے تھا، بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے ارادے کو نہیں چھوڑنا چاہیے تھا,ذرائع کے مطابق وہاب ریاض نے رپورٹ میں مستقبل میں کرکٹ کی بہتری سے متعلق تجاویز بھی دیں،وہاب ریاض نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کے کیمپ زیادہ سے زیادہ لگنے چاہیے تھے اور کرکٹرز کے زیادہ سے زیادہ ٹورز کا اہتمام ہونا چاہیے، کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک ساتھ زیادہ حصہ لینا ہوگا، اسکلز اور فٹنس کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگیا تھا، ایونٹ میں اسے نا تجربہ کار امریکا اور پھر بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل: انگلینڈ کیخلاف بھارت کی بیٹنگ جاری