شادی کی رات بیوی کی حادثے میں موت ، عدالت کا دلہے کو ہرجانہ ادا کرنیکا حکم

Jun 27, 2024 | 22:47:PM
شادی کی رات بیوی کی حادثے میں موت ، عدالت کا دلہے کو ہرجانہ ادا کرنیکا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ہماری زندگی میں اکثرو بیشتر ایسے واقعات بھی رونما ہوتے ہیں جنہیں ہم زندگی بھر نہیں بھلا سکتے ، بعض اوقات ان میں ایسے نقصانات بھی ہوتے ہیں جن کا مداوا کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ 

ایسا ہی واقعہ جنوبی کیرولا  کے نوجوان کیساتھ پیش آیا جس کی شادی کی پہلی رات ہی اس کی بیوی ہلاک ہو گئی ، واقعہ کچھ  یوں ہے کہ جنوبی کیرولائنا کی ملر اور دلہے اریک ہشنسن شادی کی رات گالف کلب کی گاڑی سے شادی ہال سے واپس جا رہے تھے، تاہم اسی دوران رینٹ آ کار کی گاڑی دلہا دلہن کی گالف گاڑی پر چڑھ دوڑی، حادثے میں اریک کی دلہن ’ملر ‘دلہن کے جوڑے میں ہی ہلاک ہو گئی تھی، جبکہ دلہا شدید زخمی ہو گیا ۔

تاہم حادثے کے ایک سال بعد دلہے ہشنسن کی جانب سے کیس دائر کیا گیا تھا، جس پر چالرسٹن کانٹی سرکٹ کورٹ کے جج نے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔جج راجر ینگ کی جانب سے سیٹلمنٹ کی صورت میں احکامات جاری کیے، جبکہ یہ ہرجانہ فالی بیچ بار کے دی ڈراپ ان بار اور ڈیلی، دی کریب شیک اور اسنیپر جیکس اور اینٹرپرائس رینٹ آ کار کی جانب سے دیا جائے گا۔ہشنسن کی جانب سے یہ دعوی دائر اس وقت کیا گیا تھا، جب مبینہ طور پر نشے میں دھت خاتون ڈرائیور جیمی لی کوموروسکی کی رینٹ آ کار گاڑی گالف کارٹ میں جا گھسی تھی، جس کے باعث 34 سالہ سمانتھا ملر 28 اپریل 2023 کو ہلاک ہوگئی تھیں۔اس سیٹلمنٹ میں ہشنسن کو 1 اعشاریہ 3 ملین ڈالرز یعنی 36 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے، جو کہ ہشنسن کو ملے گی۔دوسری جانب خاتون ڈرائیور کوموروسکی کو خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر ایک سال سے زائد عرصہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری ملازمین کی عیاشیاں ختم،حکومت  نے بڑا جھٹکا دے دیا