پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے پارٹی عہدے سے مستعفی

Jun 27, 2024 | 23:38:PM
پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے پارٹی عہدے سے مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے جنرل سیکرٹر ی عمر ایوب نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے نام خط تحریر کیا ہے، عمر ایوب نے مستعفی ہونے کا خط ٹویٹ بھی کر دیا، جس میں کہاگیاہے کہ بطور جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی بہت سخت وقت گزارا اور چیلنجز کا سامنا کیا ،پی ٹی آئی پر گزشتہ 2 سال بہت بھاری گزرے ہیں ،بطور اپوزیشن لیڈر میری ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا  ہے ، پارلیمانی امور کی انجام دہی اور حلقہ کے مسائل میں مصروفیت کے باعث جنرل سیکرٹری کی نشست سے استعفی دیتا ہوں ۔

پارٹی کسی اور شخص کو جنرل سیکرٹری نامزد کرے،نیا جنرل سیکرٹری پارٹی کو آئندہ انتخابات کے لیے تیار کرے ،بطور جنرل سیکرٹری سینیٹر شبلی فراز سمیت پارٹی کے تمام قائدین نے بہت ساتھ دیا
بطور سیکرٹری جنرل استعفیٰ قبول کرنے پر بانی پی ٹی آئی کا شکرگزار ہوں،  میں نے استعفیٰ 22 جون کو بانی اور چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کو بھیجا تھا، شبلی فراز صاحب نے بانی کو آج جیل میں ملاقات کے دوران میرا پیغام پہنچایا،  بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرپارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں مزید تبدیلیاں کی جائیں گی،پی ٹی آئی فیملی ممبران، ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداران کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،  تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے بانی اور پارٹی کیلئے انتھک محنت اور بہادری سے کام کیا۔