لگتا ہے اب ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے کے بیانات کا سیزن شروع ہونے والا ہے ؟شہبازگل

Mar 27, 2021 | 00:00:AM
لگتا ہے اب ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے کے بیانات کا سیزن شروع ہونے والا ہے ؟شہبازگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معاون خصوصی شہباز گل کاکہناہے کہ رانا ثنااللہ نے یوسف رضا گیلانی کو سلیکٹڈ قرار دے دیا،پیپلزپارٹی کو عوام کو بتانا چاہیے کہ کیا وہ سلیکٹڈ ہیں یا نواز شریف،دونوں پارٹیاں فیصلہ کر لیں، اگر فیصلہ ہو گیا تو عوام کو بھی بتا دیں،ان کاکہناتھا کہ لگتا ہے اب ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے کے بیانات کا سیزن شروع ہونے والا ہے ؟۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل کاکہناہے کہ پی ڈی ایم اتحاد کچھ مخصوص اشخاص کے نوازنے کیلئے تھا،قائد حزب اختلاف کیلئے لابنگ کرنے والے خود کو چیئرمین سینیٹ کہہ رہے ہیں،عوام آپ کے توشہ خانے کیس کا کیا دھرا جانتی ہیں، عوام کو ترک خاتون اول کے ہار کی کہانی بھی پتہ ہے۔
شہباز گل نے کہاکہ ایک دوسرے کو سلیکٹڈ کہنے والے عوامی مسائل سے ناآشنا ہیں،کرپٹ اتحاد کو جھنڈی دکھا کر قائد حزب اختلاف بن بیٹھے،چیئرمین سینیٹ بننے کے خواب وہ دیکھ رہے ہیں جن کی جیت خریداری کے بغیر ممکن نہ تھی، پیسے چلائے بغیر موصوف کا سینیٹر بننا ممکن نہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئر مین سینٹ اور اپوزیشن لیڈر دونوں سلیکٹڈ ۔۔ پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کی سیاست کا جنازہ نکال دیا۔۔رانا ثنااللہ