راناثنا اللہ کون ہوتے ہیں یہ کہنے والے کہ ہماری سیاست دفن ہو گئی ،چودھری منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری منظور نے رانا ثنا اللہ کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ رانا ثنا اللہ اپنی سیاست کو دیکھیں ،راناثنا اللہ کون ہوتے ہیں یہ کہنے والے کہ ہماری سیاست دفن ہو گئی ،انکو تب یہ خیال نہ آیا جب محمد زبیر چھپ کر ملاقاتیں کرتے تھے ،ان کے لیڈر زبیرعمر آرمی چیف سے ملتے رہے،کیاتب مسلم لیگ ن دفن نہیں ہوئی تھی ۔
پی پی رہنما نے کہاکہ رانا ثنا اللہ اپنا رویہ درست کریں،رانا ثنا اللہ کون ہوتے ہیں دوسری پارٹی پر بات کرنے والے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا ایشو نامزدگی سے شروع ہوا جس کے بعد تلخی آئی ،تلخی ایسی ہوئی کہ انتہاکو پہنچ گئی اور ایسی گفتگو ہو رہی ہے ،چودھری منظور نے کہاکہ ن لیگ نے درخواست دی تھی سنجرانی کے پاس پہلے یہ گئے تھے ،ہم نے کہاکہ کچھ دیر کیلئے یوسف رضاگیلانی کو اپوزیشن بننے دیں ۔
انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم بنانے والے ہم ہیں ،جب لوگوں کے ٹوئٹر خاموش ،فون بند تھے ،ہم نے پی ڈی ایم بنائی ،،مسلم لیگ ن پی ڈی ایم نہیں ایک جماعت ہے ،انہوں نے کہاکہ جولوگ باہر فیصلے کرکے آجائیں باقی جماعتوں کوکہیں مانیں ،ہم نے تونہیں کہا ہم پر فیصلے تھوپیں مشاورت کریں ۔