ایک اور بھاری دن۔۔ مزید67 افراد کورونا سے جاں بحق،4468 نئےکیسز

Mar 27, 2021 | 09:12:AM

 (24نیوز) ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر  سے صورتحال مزید سنگین ہوگئی ۔24 گھنٹوں میں  مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 158 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 49 ہزار 824 تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 21 ہزار 70 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 279 نئے ٹیسٹ کئے گئےجن میں سے4 ہزار 468 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی اوسی کے مطابق پنجاب میں 2 لاکھ 10 ہزار 95، سندھ میں 2 لاکھ 64 ہزار 355، خیبر پختونخوا میں 83 ہزار 630، بلوچستان میں 19 ہزار 453، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 990، اسلام آباد میں 55 ہزار 56 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 245 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 67 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 158 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 190، سندھ میں 4 ہزار 487، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 274، اسلام آباد میں 557، بلوچستان میں 205، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 342 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اب تک 5 لاکھ 93 ہزار 282 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 842 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
 

مزیدخبریں