سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ دوبارہ 60 سال مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خیبرپختونخوا میں سول سرونٹس ترمیمی آرڈنینس نافذ کر دیا گیا جس کے تحت سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ 63 کی بجائے دوبارہ 60 سال ہو گئی ۔
گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیئے ۔محکمہ قانون خیبرپختونخوا نے آرڈیننس مرتب کر کے منظوری کے لئے گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کیا تھا۔صوبائی کابینہ پہلے ہی سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ 63 سال کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کی منظوری دے چکی ہے۔